چھیانوے سالہ گریجوایٹ
-پیٹرنو 1923 میں اٹلی کے شہر سِسلی کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا
-زیادہ مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ سکول کی بنیادی تعلیم ہی حاصل کر سکا اور بحری فوج میں بھرتی ہوگیا،اس وقت دوسری جنگ عظیم لڑی جارہی تھی-اس نے جنگ میں بھرپور حصہ لیا اور اپنے ملک کیلئے گراں قدر خدمات پیش کی,جنگ کے بعد اس نے نیوی چھوڑ کر ریلوے میں ملازمت شروع کردی-اسی دوران اسکی شادی بھی ہوگئی اور یکے بعد دیگرے اسکے 2 بچے پیدا ہوئے-1984 میں 60 سال کی عمر میں اس نے ریلوے سے ریٹائرمنٹ حاصل کر لی
اس وقت اسکی والدہ نے اسے ایک پرانا ٹائپ رائٹر تحفہ میں دیا- پیٹرنو اس پر اکثر ٹائپنگ کرتا تھا-اسے تعلیم کا بےحد شوق تھا، 2017 میں جب اسکی عمر 93 سال ہوگئی تھی،تو اس نے تاریخ اور فلسفے میں گریجوایشن کرنے کیلئے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا- پیٹرنو اپنی ماں کے دئیے ہوئے پرانے ٹائپ رائٹر سے اپنی یونیورسٹی کی اسائنمنٹس ٹائپ کر کے ٹیچرز کے حوالے کرتا تھا،کیونکہ اسے کمپیوٹر استعمال کرنا نہیں آتا تھا،گزشتہ بدھ کو 96 سال کی عمر میں پیٹرنو نے نہ صرف گریجوایشن پاس کر کے اٹلی کے عمر رسیدہ گریجوایٹ کا اعزاز حاصل کیا بلکہ یونیورسٹی میں اوّل آیا
Post a Comment
Post a Comment