پوری دنیا میں زندگی رُکی ہوئی ہےلیکن چین کا شہر جس جگہ سےکورونا وائرس شروع ہوا وہاں کیا حالات ہیں؟ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے گا
کورونا وائرس چین کے مشہور شہر ووہان سے پھیلا اوراس نے اب پوری دنیا کو مصیبت اور مشکل میں ڈال رکھا ہے لیکن خود ووہان میں کورونا کے بعد لوگوں کی زندگی کیسی ہے؟ وہاں سے کچھ ایسی تصاویر سامنے آ ئی ہیں کہ دیکھ کر آنکھوں پر یقین ہی نہ آئے، ،،،این بی سی نیوز کے مطابق ووہان شہر میں بڑی بڑی پول پارٹیاں کی جا رہی ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ دنیا ووہان شہرسے پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلے کی پابندی پر کاربند نظر آتی ہے لیکن ووہان شہرمیں ہونے والی ان پارٹیوں میں اس قدر لوگوں کا رش دیکھنے کو مل رہا ہے کہ ان بڑے بڑے پولز میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہوتی ۔
چینی سوشل میڈیا پر ووہان شہر کے ’میا بیچ واٹر پارک کی تصاویر سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ میں موجود ہوتے ہیں، پول کے باہر ڈی جے گانے بجا رہا ہے اورلوگ اس کی دھن پر رقص کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس نوعیت کی پارٹیوں میں شرکت کرنے کے لیے لوگوں کو ’وی چیٹ‘ پر اپوائنٹمنٹ لینی ہوتی ہے اور بتانا پڑتا ہے کہ وہ ایسے علاقے کے رہائش پزیرہیں جہاں کورونا وائرس موجود نہیں ہے اور وہ ہیوبی ہیلتھ اتھارٹی سے رجسٹرڈ بھی ہیں۔
Post a Comment
Post a Comment