غلاف کعبہ کا اٹھا ہوا حصہ نیچے کر دیا گیا

تمام کارواٖئی حفاظتی اقتدامات کے تحت انجام پائی گئی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حج کا موسم ختم ہونے پر غلاف کعبہ کا اٹھا ہوا حصہ دوبارہ  اتار کر شاذروان کے سونے کی ہکس سے باندھ دیاہے۔
ہر سال حج موسم میں غلاف کعبہ اوپر اٹھا دیا جاتا ہے اور حج موسم ختم ہونے  پر  دوبارہ شاذروان کے سونے کے حلقوں سے   باندھ دیا جاتا ہے۔ زرائعع کے مطابق بدھ کو رات گئے اٹھا ہوا غلاف کعبہ شاذروان کے سونے کے ہک سے باندھنے کی  کارروائی کورونا وائرس سے بچاؤ کے  وجہ سےمقررحفاظتی تدابیر  ۔کے تحت

مکمل کیا گیا 


غلاف کعبہ کا اٹھا ہوا حصہ نیچے کر دیا گیا



یہ کام غلاف کعبہ کمپلیکس کے چالیس ماہرمبمران کی ٹیم نے انجام دیاہے ۔ شروعات  میں شاذروان کے سونے کے ہک نصب کرکے کی گئی۔ غلاف کعبہ اور حلقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے  مظبوط رسی کا انتظام کیا گیا۔
اگلے مرحلے میں تین میٹر اٹھا ہوا غلاف  کو نیچے کیا گیا اور پھر اسے سونے کے ہکوٖں سے باندھ دیا گیا۔ اس کے بعد غلاف کعبہ  کی صفائی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ حجر اسود اور رکن یمانی کے  فریم بھی لگائے گئے۔ یہ سارے امور باریک بینی سے انتہائی مہارت سے انجام دیے گئے۔

غلاف کعبہ کا اٹھا ہوا حصہ نیچے کر دیا گیا