ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے ایک جیسے 25 ٹکٹ خریدنے والا 25انعام جیت گیا
ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ایک باشندہ جو کہ غیر معمولی جواری ہے اس کی قسمت اس وقت جاگی جب اس نے ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے ایک جیسے ایک ہی نمبر کے پچیس ٹکٹ خریدے اور ان کا مجموعی طور پر ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر کا انعام نکل آیا۔
ریمنڈ ہرینگٹن نے ورجینیا لاٹری کے عملے کو بتایا کہ انہوں نے ورجینیا بیچ کے ایک سٹور سے سترہ جولائی کو ہونے والی قرعہ اندازی کے لیے ایک ڈالر کے پچیس ٹکٹ خریدے تھے،
اس نے مزید بتایا ”کہ کسی نے مجھے کہا تھا کہ پچیس بار کھیلو“۔ ریمنڈ کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب اسے یہ پتا چلا کہ ان کا نمبر ۴۶۴۰پر انعام نکل آیا ہے، اس نمبر کے ایک ٹکٹ پر پانچ ہزار ڈالر کا انعام نکلا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر اسے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر ملے۔ریمنڈ نے بتایا کہ اس ملنے والی رقم
سے وہ اپنے دو بیٹوں کی مدد کرے گا، جو اس وقت کالج میں پڑھ رہے ہیں۔
Post a Comment
Post a Comment