بگ باس کی حقیقت۔۔اپنے پیاروں کو اس شیطانی  آفت سے بچائے ۔


Reality of Big Boss Reality TV Show


 معزز قارئین کرام ! جیسا کہ آپ کو معلوم ہے  کہ دنیا کے تمام وسائل ،تمام گیمز ،میڈیا ہاؤسز، پولیٹیشن، فوڈ چینز یہاں تک کہ رونما

 ہونے والے  سب حالات کو دنیا کے چند مخصوص افراد کنٹرول کر رہے ہیں جو شیطان کی پرستش کرتے ہیں اورایلومیناتی کہلاتے  ہیں پہلے اس تنظیم کی تمام سرگرمیاں پوشیدہ ہوا کرتیں تھیں مگر اب اسے  کھلم کھلا لوگوں کو گمراہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کا سب سے اہم  ہتھیارٹی وی میڈیا ہے جس کا اثر  سرحدیں پھیلانگتا ہوا ایشائی ممالک میں بھی داخل ہوچکا ہے ہے ۔ویسے تو بہت سے ممالک میں بہت سے لوگ الومیناتی مائنڈ پروگرامنگ کے لیے کام کر رہے ہیں مگر ان میں سے ایک اہم ترین نام  انڈیا میں نشر ہونے والے ایک پروگرام بگ باس‘ ٹی وی شو کا  بھی ہے بگ باس ایک بہت ہی مشہور انڈین  ریئلٹی ٹی وی شو ہے جسے آپ میں سے  تقریبا ہر دوسرے شخص نے کبھی نہ کبھی ضرور دیکھا ہوگا یہ کم ازکم اس کا نام تو سنا ہوگا اس شو کا کنسپٹ ڈنمارک کے ایک بہت مشہور ریئلٹی شو ’بگ برادر‘ سے لیا گیا ہے۔جسے جون ڈی مول نامی ایک شخص نے سب سے پہلے متعارف کروایا۔بگ باس کو سب سے پہلے  2006 میں پہلی بار سونی ٹی وی پر متعارف کروایا گیا مگر بعد میں اس کی اونر شپ  سے انڈیا کے مشہور ٹی وی چینل ’کلرز‘کے پاس چلی  گئی جہاں  اب تک اس کے گیارہ سیزن ہو چکے

Reality of Big Boss Reality TV Show


ہیں ۔ اس شو کے پہلے 3 سیزن ارشد وارثی شلپاسٹی اور امیتابھ بچن نے ہوسٹ کئے۔

دوستو !یہ شو مکمل ایلومینتاتی مائینڈ پروگرامنگ کا حصہ ہے ۔ یہ لوگ اس پروگرام کے ذریعے اپنے کروڑوں دیکھنے والوں کی سوچوں کو کنٹرول کر کے شیطانیت کو پرموٹ کررہے ہیں۔ لوگوںمیں  دولت شہرت اور سیکسی خواہشات کو پڑھانا ،انہیں خود غرض بنانا ، ان کی اخلاقیات کو تباہ کرنا اور نہ نظر آنے والی شیطانی طاقت کا حکم ماننے کے لیے لوگوں کے دماغ کو تیار کرنا ان کا مقصد ہے ۔یہ پوسٹ ایلومناتی تنظیم کے ہتھکنڈوں کو آشکار کرنے کے لئے ہے اوربہت سے لوگ ان کو جان کر خود کو ایسےشیطانی ہتھکنڈوںسے بچانے لگے ہیں اور ان میں آہستہ آہستہ شیطانی طاقتوں سے متعلق شعور پیدا ہو رہا ہے اور ضرورت ہے تو تھوڑا سا خود کو  ایجوکیٹ کرنے کی ۔ آج کی اس پوسٹ میں ہم صرف باتوں تک محدود رہنے کی بجائے ایسے ناقابل تردید ثبوت پیش کریں گے جو اس پروگرام کی اصل حقیقت کو بیان کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔یہ لوگ بگ باس کو مشہور کرنے کے لئے  آگے جان بوجھ کر ہر سال مرچ مصالحہ لگاکر ایک نیا سکینڈل بنایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کی باتوں میں اور گفتگو میں رہ کر پروگرام کی ریٹنگ اور ویوزکو بڑھایا جاسکے ۔

Reality of Big Boss Reality TV Show


اس مقصد کے لیے سلمان خان جیسے مشہور فلم ایکٹرز  کی خدمات بھی لی جاتیں ہیں ۔بگ باس کے گھر میں  رہنے والے اپنے دن کا آغاز ناچ گانے سے کرتے ہیں جب کہ گالیاں دینا، ولگیرٹی کو  پرموٹ کرنا اور لوگوں کو اپنے فائدے کے لئے خود غرض ہوتے ہوئے دکھانا یہاں بالکل معمول کی باتیں سمجھی جاتی ہیں۔ اور لوگ خود کو کول دکھانے اور کنزرویٹیو نہ کہلانے کے ڈر سے سب کچھ فالو کرتے ہیں اور یہ شیطان ہی کی تعلیم ہے۔Do! whatever you want to do…یعنی کہ تم  وہ کرو  جو تم کرنا چاہتے ہو۔ تمیں کسی مذہب کی تعلیمات کو فالو کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ  در حقیقت کوئی بھی مذہب اس طرح کے اخلاق سوز حرکتوں کی اجازت نہیں دیتا ۔ایلومیناتی اپنی مایئنڈ  پروگرامنگ اپنے مخصوص اشاروں  کے ذریعے لوگوں کے لا شعور تک  پہنچاتی ہے ۔انہیں ایک چیز کو بار بار اتنی بار دیکھا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کے لئے بالکل عام سے چیز ہو جاتی ہے ہے سب سے پہلے آجاتے ہیں  

Reality of Big Boss Reality TV Show


کلر ٹی وی کے لوگوlogo کی طرف جس پر یہ پروگرام نشر کیا جاتا ہے اگر تھوڑا سا غور کریں تو آپ کو اس کے لوگو میں تین کلرز کے پتوں کی لیئرز موجود ہیں جو کہ666  یعنی مارک آف دی بیسٹ اور شیطان کے نمبر کو شو کر تی ہیں جو اشاروں کی صورت میں موجود ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ اس ٹی وی چینل کو الو میناتی  ہولڈ کرتی  ہے اس  کے علاوہ اس شو کو وڈافون نامی ایک کمپنی سپانسر  کرتی ہے جو کہ ایک ایلومیناتی  ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہے جس کا ثبوت اس کے لوگو میں موجود ڈجٹ 666ایلومیناتی  نمبر کی موجودگی ہے ۔بگ باس آجکل کلر ٹی وی پر نشر ہوتا ہے اور اس پروگرام میں حصہ لینے والے لوگوں سے ایک ایگریمنٹ کروایا جاتا ہے جو کہ گویا کو میڈیسن نامی کمپنی کرتی ہے اور یہ بھی ان کی طرح ایک ایلومیناتی ٹیلی کمونیکیشن  کمپنی ہے کیونکہ اسکے  بھی لوگو کے آخر میں موجود نمبر 18 کا مطلب666 شیطانی  نمبر کی جمع ہے کہ 6+6+6=18 بنتا ہے دوستو ! اس کنٹریکٹ میں کچھ شرائط ہوتی ہیں مثلا کہ کوئی بھی امیدوار اپنی مرضی سے گھر کو نہیں چھوڑ سکتا مگر پھر بھی اگر چھوڑنا چاہیں تو اسے پچاس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔یہ شوکا سمبل یا اس  کی پہچان شیطانی آنکھ  ہے جو کہ ایلومیناتی  کا سب سے مشہور سمبل ہے۔اس کے  ہر پوسٹر  اور تقریبا ہر بیگراوٗنڈ  پر دکھائی جاتی ہے ۔جسے آل سینگ آئی بھی کہا جاتا ہے یعنی سب کچھ دیکھنے والی آنکھ ۔۔۔

Reality of Big Boss Reality TV Show


اسے دیکھانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ تو بس ایک عام سی چیز ہے اور لوگ اسے فیشن سمجھ کر اسے اپنانا شروع کر دیں کیونکہ آپ کو اس پروگرام کے دوران سلمان خان یا دوسری شخصیات اس آنکھ کو بناتے اور شیطانی سینگھ کے اشارے لا تعداد مقامات پر بناتے نظر آیئں گے ۔اس شو میں چھوٹے چھوٹے لوگوں کو کاسٹ کیا جاتا ہے اور عام شخصیات کو بھی جو کی زیادہ مشہور  شخصیات نہ ہو ں۔

Reality of Big Boss Reality TV Show

 اس شو کا سب سے اہم کردار بگ باس ہے جو اس گھر میں رہنے والے تمام امیدواروں کو ہدایت جاری کرتا ہے اور سب کو اس کا حکم ہر صورت میں ماننا پڑتا ہے ، اس کی صرف آواز سنائی جاتی ہے مگر وہ دکھائی نہیں دیتا اور یہی اس پروگرام کی سب سے اہم مایئنڈ  پروگرامنگ ہے ۔یعنی انہیں ایک ایسے شخص کا حکم ماننا جو نظر نہیں آتا اور دنیا کو کنٹرول کرتا ہے اسی کے پاس آپ کی کامیابی ،ناکامی ہار ،جیت سب کا اختیار ہے معاذ اللہ۔۔۔ یہ سب کچھ دکھا دکھا کر انسان کے لاشعوری دماغ میں محفوظ کر دینا ہے تاکہ لوگ شیطان کے حکم کو فیشن سمجھ کر اپنائیں ۔اور یہ ان کے لیے کوئی نئی  چیز نا رہے۔ تاکہ جب ان کا  کھلم کھلا  ایک آنکھ والا مسیحا دجال ظاہر ہو تو یہ سب لوگ خوشی خوشی اس کی فوج کا حصہ بن جائیں ۔ اور جو لوگ بگ باس دیکھتے ہوں گے انہیں با خوبی اس بات کا پتا ہو گا کہ سیزن تھری میں تین لوگوں کی سیکرٹ سوسائیٹی بنائی گئی تھی جنہیں کالے رنگ کے ہڈ پہنائے گئے تھے یہ وہ لباس ہے جو شیطان کی پرستش کے دوران الومناتی کے لوگ پہنتے  ہیں جبکہ تین لوگوں کی سوسائٹی بنانے کا مقصد شیطانی نمبر 666 کو دکھانا تھا کہ صرف نمبر 6 انسان کا نمبر ہے لہذا چھ نمبر  والے تین  انسانوں کو دکھانا 666 یعنی  شیطانی نمبر کو شو کرتا ہے جو یقیناً حادثاتی طور پر نہیں تھا ۔دوستو! ایلومیناتی کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتی سوائے  شیطانی پرستش کے۔۔ اور یہ شیطان کو ہی خدا مانتے ہیں ۔جو انہیں ہر طرح کی کامیابی ، جنت اور دوزخ دینے کی طاقت رکھتا ہے ۔ اور بالکل یہی چیز بگ باس  کے سیزن سات میں ایڈن گارڈن  بنا کر دکھایا گیا یعنی  جنتی مقام ۔۔۔۔اس کے علاوہ جنت اور جہنم بنا کر دکھائی گئی جس میں ہارنے والے امیدواروں کو دوزخ اور جیتنے والے امیدواروں کو ان کی بنائی گئی جنت ملتی تھی ۔ بگ باس  میں ایک خاص کمرہ موجود ہے جسے کنسیشن روم  کہتے ہیں اس کمرے کے اندر بھی جنت اور جہنم کو بنا کر دکھایا گیا ہے 

Reality of Big Boss Reality TV Show


یہاں امیدوار بگ باس یعنی نا نظر آنے والی طاقت سے بات کرتے ہیں جبکہ اس کے بیک گراؤنڈ پر آپ کو صرف آنکھیں ہی آنکھیں  نظر آئیں گی۔۔ اس طرح ہر سیزن میں نئے اشاروں کے ساتھ یہ لوگ اپنے مائنڈ پروگرامنگ ایجنڈے کا حصہ ہونے کا ثبوت دیتے ہیں مثلاً سیزن فور میں کنفیشن روم میں  میں نامکمل پیرامیڈ ایا اہرام مصر بنا کر دکھانا۔۔۔ یا سیزن ۷ میں  پورے گھر میں  صرف ایک آنکھ بنائی گئی ۔سیزن ۸ میں سلمان خان کا اپنے ہاتھ سے شیطان کے سینکھ بنانا ہو یا سیزن ۹ میں اپنے ہاتھ سے ۶۶۶ کا نشان بنانا ہو  یا  ایک لڑکی کو فحش اور بیہودہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھانا ہو ۔۔۔ یہ سب کچھ کرنا حادثاتی  طور پر نہیں ہے اور ایک خاص مقصد کے تحت ہے اور وہ ہے آپ کا دماغ کو کنٹرول کرکے اپنی تعلیم دینا ۔۔۔کیونکہ آج کل لوگوں نے سوچنے اور ریسرچ کرنے کی بجائے اپنا دماغ ٹی وی اور میڈیا کے حوالے کر دیا ہے اگر آپ کو بھی یہ پروگرام دیکھنے کا اتفاق ہو یا ہونے والے جھگڑوں اور ایسے موضوعات پر بحث جن سے آپ کی آزاد خیالی اور دین سے بازار گی  کو بڑھایا جاسکے،یہی سب تعلیم آپ کو یہاں ملے گی ۔۔۔اب بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا اس پروگرام کو ہوسٹ کرنے والے یا اس میں حصہ لینے والے سب کے سب ایلومیناتی کا حصہ ہیں؟؟؟ اس کا جواب ہے ہر گز نہیں کیونکہ  یہ لوگ پیسے کمانے اور مشہور ہونے کے لیے مجبور ہو کر ان کا حصہ بنتے ہیں اور ایک مہرے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔۔

دوستو! یہ سب شیطانی تعلیم ہے جو ٹی وی پروگرامز کے ذریعے آپ کو دی جا رہی ہے اب آپ کا فرض ہے کہ آپ اس میسج کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔۔۔۔ تاکہ سب لوگ اس کی حقیقت جان سکیں اور اپنے پیاروں کو جو یہ پروگرام دیکھتے ہیں یا دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں انہیں شیطانی ماینڈ پروگرامنگ سے  سے بچا یا جا سکے اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں مسلمان بنایا ہے ہماری ہدایت و رہنمائی کے لئے قرآن کریم بھی نازل کیا ہے تاکہ ہم لوگ گمراہ نہ ہو سکیں اور اگر ہم  قرآن و حدیث کو چھوڑ کر ایسے  سی ٹی وی میڈیا کو فالو کریں گے جن کو  شیطان کے پجاری کنٹرول کرتے ہیں تو ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی گمراہی کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔یہ تھی ہماری ایک  چھوٹی سی کاوش بگ باس کے حوالے سے ۔۔۔اگر آپ کو یہ معلومات اچھی لگی ہوں تو اپنے دوستوں تک ضرور پہنچائیں ۔