دعا کےحیرت انگیز اثرات

https://hmariupdates.blogspot.com/
https://hmariupdates.blogspot.com/

روح، جسم اور نفس کیا ہیں؟

اس سے پہلے کہ ہم اپنے موضوع، یعنی دعا کے حوالے سے بات کریں ، بہتر ہوگا کہ سلسلے میں کچھ ابتدائی باتوں پر غور و فکر کیا جائے ۔ مثلاً یہ کہ انسان کیا ہے۔ اس کا جسمانی، روحانی نظام کس طرح کام کرتا ہے۔ جسم و روح کی آمیزش سے اس کی شخصیت کس طرح تشکیل پاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ انسان بھی عجیب شئے ہے۔ مادہ اور ضد مادہ کی آمیزش کا ایک حیران کن نمونہ۔ کیمیا دانوں کے نزدیک انسان کیمیکلز اور معدنیات کی آمیزش کا بہترین امتزاج ہے۔ طبیعات کے ماہرین کا خیال ہے کہ انسان فزکس کے قوانین کے اظہار کی ایک ایسی مثال ہے جس کا پیدا ہونا ، چلنا پھرنا سب ہی کچھ فزکس کے قوانین کے زیر اثر ہوتا ہے۔ ریاضی کے علماء انسانی جسم کو ریاضی اور جیومیٹری کا شاہ کار کہتے ہیں۔ مکینیکل انجینئر نگ کے رخ سے دیکھا جائے تو انسانی جسم اور اس کے اعضاء مکینیکل انجینئر نگ کا عقل کو ششدر کر دینے والا کمال دکھائی دیتا ہے۔

لیکن قرآن مجید کے ارشادات کے مطابق ان ساری خوبیوں کے ساتھ ساتھ انسان دراصل تین چیزوں کا مجموعہ ہے۔ جسم، روح اور نفس ۔ آپ پریشان نہ ہوں ، ہم کوئی مشکل فلسفیانہ گفتگو کی طرف نہیں جار ہے بلکہ ہماری کوشش ہے کہ جسم ، روح اور نفس کے بارے میں آج کے زمانے اور عقل کے مطابق بات کی جائے۔

کمپیوٹر کی مثال :

دیکھئے! کمپیوٹر تو اب ہم سب ہی لوگ استعمال کرتے ہیں۔ بات اگر کمپیوٹر کے حوالے سے کی جائے تو اس مثال سے بہت مشکل باتوں کو آسانی کے ساتھ سمجھا جاسکتا ہے۔ کمپیوٹر کا ایک ہارڈ وئیر ہوتا ہے۔ یعنی اس کے نظر آنے والے پارٹس یعنی ما نیٹر، ہو۔ پی۔ ایس ، کی بورڈ ، ہارڈ ڈسک ، پاور سپلائی وغیرہ۔ کمپیوٹر کا دوسرا حصہ جو نظر نہیں آتا۔ وہ اس کا سوفٹ وئیر کہلاتا ہے۔ اس میں مختلف پروگرام سوفٹ ویئر اور ونڈوز وغیرہ ہوتی ہیں۔ ہارڈ ویئر خواہ کتناہی قیمتی ہو لیکن اس میں سوفٹ وئیر موجود نہ ہو تو کمپیوٹر وہ کارنامے سرانجام نہیں دے سکتا جن کے لیے اسے بنایا گیا ہے۔ انسان کے اندر، اس کے مختلف اعضا در اصل کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر کی طرح ہیں ۔ جہاں تک روح کا تعلق ہے تو کوئی انسان نہیں بتا سکتا کہ روح کیا ہے۔ اس کا ایک ہی قرآنی جواب ہے کہ روح من امر رہی ہے۔ بات کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیے کہہ سکتے ہیں کہ روح جسم اور نفس کا آپریٹنگ سسٹم ہے آپ اسے مدر بورڈ بھی کہ سکتے ہیں۔ جسم اور نفس کی پاور سپلائی بھی روح کے سبب ہی برقرار رہتی ہے۔ نفس کیا ہے:

https://hmariupdates.blogspot.com/
دعا کے حیرت انگیز اثرات و فوایدAmazing effects and benefits of prayer

آپ کہیں گے کہ یہ نفس کیا ہے؟ تو سمجھیں کہ نفس ایک سوفٹ وئیر ہے، جو ہمارے جسم کے اندر موجود ہے۔ یہ بڑا ہی حساس سوفٹ وئیر ہے ۔ پھر اس کی کئی اقسام ہیں۔ ان اقسام کو ہم نفس کی مختلف ونڈوز کہہ سکتے ہیں۔ نفس کی ہر قسم، زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے لیکن نفس نامی اس سوفٹ و بیئر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ اچھے یا برے دونوں ہی کاموں کو سر انجام دے سکتا ہے۔ البتہ برا کام اس کے لیے کمپیوٹر کے وائرس کی طرح ہوتا ہے۔ جھوٹ، حسد، غیبت اور غصے کے سارے شیطانی وائرس نفس نامی اس سوفٹ وئیر ہی پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ وائرس زیادہ ہو جائیں، یا کوئی بڑا وائرس مثلاً کوئی گناہ کبیرہ اس پر حملہ آور ہو جائے تو یہ نفس کی تمام فائلوں کو بیک وقت کر پٹ کر سکتا ہے۔ کچھ وائرس ہوتے تو خطرناک ہیں لیکن جب تک ان کی تعداد زیادہ نہ ہو جائے نفس نامی یہ سوفٹ وئیر کام چلاتا رہتا ہے۔ 

 سافٹ ویئر :

 نفس کے ساتھ ایک نفس نامی اس سوفٹ وئیر کو مینگ یا کر پٹ ہونے سے بچانے کے لیے اس میں ایک خاص پروگرام بلٹ ان ہوتا ہے یعنی " کمپنی ہی سے لگا ہوا آتا ہے اور کبھی بھی خراب نہیں ہوتا ، اسے ہم  لوگ ضمیر “ کہتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہم کسی برائی کی طرف بڑھنے کا ارادہ کرتے ہیں تو نفس کے مانیٹر پر فورا ہی ایک وائرس الرٹ آجاتا ہے۔ یہ اینٹی وائرس آپ کو یہ بھی بتادیتا ہے کہ جسم کا کون سا حصہ غلطی کرنے والا ہے۔ مثلاً زبان ، آنکھیں، ہاتھ ، پیر، کان وغیرہ۔ وائرس کہاں سےآ رہا ہے اور کیا کرے گا۔ غلطی کوئی سا بھی عضو سر انجام دے لیکن اس غلطی سے جنم لینے والا وائرس نفس ہی کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس اتنے خطرناک ہوتے ہیں کہ اگر کمپیوٹر کو فورا ہی فارمیٹ نہ کرایا جائے تو شیطانی وائرس نفس کی تمام ونڈوز کو کر پٹ کر دیتے ہیں۔ پھر ایک مرحلہ ایسا آتا ہے کہ شیطان پورے نفس ہی کو ہیک (اغوا) کر لیتا ہے۔ آپ کی پوری ویب سائٹ ہی میٹنگ ہو جاتی ہے۔ شیاطین ہیکرز اس پر اپنی مرضی کے پیغامات لکھ دیتے ہیں اور پورے پروگرام پر کنٹرول حاصل کر کے اسے شیطانی پروگرام کے مطابق چلانے لگتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ نفس کا سوفٹ ویئر شیطانی کا موں کے لیے ڈیزائن ہی نہیں کیا گیا لیکن جب ہم شیطانی نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو جاتے ہیں تو ہمارے سوچنے کا انداز ہی بدل جاتا ہے۔


کتاب کا نام(رب العالمین،دعا اور انسان)مصنف محمد علی