The Miraculous Number 16 in The Quran and Its Connection With The Bees - Mind Blowing
 
The Miraculous Number 16 in The Quran and Its Connection With The Bees
قرآن کا حیران کر دینے والا معجزہ

آج کے اس آرٹیکل  میں ہم قران کی اُس سورت کے بارے میں حیران کردینے والے معجزات کو جاننے کی کوشش کریں گے جس سورت کا نام سورہ النحل ہے۔

اس سورت میں ریاضیاتی یعنی mathematical اعداد و شمار ایسے کمال انداز سے موجود ہیں جو ایک انسان کو ورطہ حیرت میں ڈال کر اُسے بے اختیار یہ سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں کہ بے شک یہ کلام اللہ کے سوا کسی کے بس کی بات نہیں۔

کیونکہ آج کا جدید سے جدید سپر کمپیوٹر بھی ان اعداد و شمار کو جان نہیں سکتا جو آج سے 1400 سال پہلے اللہ نے اپنے آخری نبی حضرت محمدﷺ پر آسمانی کتاب قران میں نازل فرمایا۔

قران میں کچھ سورتوں کے ناموں کو جانداروں کے ناموں پر رکھا گیا ہے جن میں سورہ النحل بھی ہے

 نحل شہد کی مکھی کو کہتے ہیں اور اس سورة کا نام ''النحل''اسی نسبت سے ہے کہ اس سورت میں شہد کی مکھی کا ذکر آیا ہے۔

قران میں اس سورت کا نمبر 16 ہے جس میں 128 آیات ہیں۔

اس حوالے سے سب سے پہلے چونکا دینے والا انکشاف یہ ہے کہ سائنس کے مطابق ایک نر مکھی جسے انگلش میں ڈرون بھی کہا جاتا ہے اس میں ٹوٹل 16 کروموسومز ہوتے ہیں

جبکہ مادہ مکھیاں جنھیں کا رکن مکھیاں کہا جاتا ہے اور جو اپنی اپنی ملکہ مکھی یعنی کوئین بی کو جواب دہ ہوتی ہی ان میں کروموسومز کے 16 جوڑے ہوتے ہیں جو ٹوٹل 32 بنتے ہیں

یعنی 16+16=32

The Miraculous Number 16 in The Quran and Its Connection With The Bees - Mind Blowing
The Miraculous Number 16 in The Quran and Its Connection With The Bees



ایک چھتے میں موجود ملکہ مکھی کو ایک مکمل مکھی بننے میں 16 دن لگتے ہیں جو باقی تمام مکھیوں سے سائز میں بڑی ہوتی ہے اور باقی تمام مکھیاں اس کی تابع فرمان ہوتی ہیں.

جیسے پہلے ذکر ہوچکا کہ اس سورت میں ٹوٹل آیات 128 ہیں حیران کن طور پر نمبر 16 کا ملٹپل ہے یعنی 16 کو ہم اگر 8 سے ضرب دیں تو جواب 128 آتا ہے

اسی طرح ملکہ مکھی جس میں کروموسومز 16 اور 16 کے دوجوڑے میں ہوتا ہے اور جب ہم اس سورت میں اُن آیات کو دیکھتے ہیں جن میں اللہ کا نام ایک آیت میں 2 دفعہ آیا ہے تو وہ بھی 16 آیات ہیں۔ اس کے ساتھ اس سورت میں وہ آیات جن میں اللہ کا نام آیا ہے اور وہ آیات جن میں اللہ کا نام نہیں آیا دونوں ایک برابر یعنی 64، 64 ہیں اور یہ ہم سب جانتے ہیں کہ 64 نمبر 16 کا ملٹپل ہے

اب اس حیران کن کیلکلوشن کو دیکھیں کہ اس سورت کی سب سے چھوٹی آیت کا نمبر بھی 16 ہے

اور اس سورت کی آخری آیت جو کہ 128 ہے  اور 128، 16 کا ملٹیپل ہے ۔اب اس آیت میں اس زبردست کلکولیشن کو دیکھیں کہ اس میں ٹوٹل حروف 32 ہیں جو 16 ضرب دو کا حاصل ہے اور جو اُس ملکہ مکھی کے 32 کروموسومز کے تعداد کے برابر ہے جو 16 اور 16 کے جوڑے میں ہیں

مذید آگے اس آیت میں ٹوٹل 8 الفاظ ہیں اور اگر ہم 8 کو اس آیت کے حروف جو کہ 32 ہیں  اس سے ملٹپلائی کریں تو یہ 256 بنتے ہیں اور اگر 256 کو ہم دو میں تقسیم کریں تو یہ 128 بنتے ہیں

اب 128 سولہ نمبر کا ملٹپل بھی ہے اور یہ اس سورہ کی آخری  آیت کا نمبر بھی ہے اور اس سورت کی آخری آیت کا نمبر بھی ہے۔

اب تک یہ ایک ثبوت ہے کہ نمبر 16 اس سورت میں ایک خاص مقام کا حامل نمبر ہے جس سورت کا نمبر بھی 16 ہے لیکن ابھی ہم نے اس سورت کی سب سے اہم آیت کے بارے میں بات نہیں کی جس میں شہد کی مکھی کا نام آیا ہے اور جو اس سورت کا نام بھی ہے

پورے قران میں صرف ایک آیت ایسی ہے جس میں شہد کی مکھی کا ذکر آیا ہے ۔ یہ قران پاک کی 16 ویں سورت کی 68ویں آیت ہے جس پر غور کرنے پر آپ ضرور حیران ہونگے کہ اس آیت کے بلکل شروع سے لے کر جہاں شہد کی مکھی کا نام آیا ہے وہاں تک ٹوٹل حروف کی تعداد 16 ہے۔

The Miraculous Number 16 in The Quran and Its Connection With The Bees - Mind Blowing
The Miraculous Number 16 in The Quran and Its Connection With The Bees



او ر اس سے بھی حیرانی کن بات یہ ہے کہ اس آیت میں موجودعربی حروف میں صرف 16 حروف اس پوری آیت میں استعمال ہوئے ہیں۔ اب اس کے علاوہ اس سورت کی 68ویں آیت میں ٹوٹل الفاظ 13 بنتے ہیں اور اگر ہم 13 کو 68 سے ضرب دیں تو یہ 884 بنتے ہیں

اب یہ بات سن کر آپ چونک جائیں گے کہ جب ہم اس سورت کو شروع سے پڑھتے ہیں تو جہاں شہد کی مکھی یعنی نحل کا ذکر آیا ہے وہاں تک ٹوٹل الفاظ کی تعداد 884 بنتے ہیں۔ یہ قران کو جھٹلانے والوں کے لیئے ایک حیران کن سچائی ہے جو قران کے حوالے سے اُن کے تمام اعتراضات کو پاش پاش کردیتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ قران اللہ کی کتاب نہیں۔

لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی ابھی اس نمبر کے حوالے سے کئی حیران کن سچائیاں جاننا باقی ہے

ہم نے اس سورت کی سب سے چھوٹی آیت کا ذکر کیا جو کہ آیت نمبر 16 ہے۔ لیکن اس سورت کی سب سے بڑی آیت، آیت نمبر 92 ہے۔ اب حیران کن طور پر سورت کی سب سے بڑی آیت یعنی آیت نمبر 92 میں ٹوٹل 32 الفاظ ہیں جو 16 پلس 16 کا حاصل ہے ۔

اس آیت میں ٹوٹل حروف کی تعداد 131 ہے تو اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ  اس نمبر کا نمبر 16  کا قران سے کیا تعلق تو ناظرین قران میں پرائم نمبرز کا ایک اہم رول ہے اور نمبر 131 بھی ایک پرائم نمبر ہےاور پرائم نمبرز میں نمبر 131 32 کی ترتیب میں آتا ہے ۔

علما نے اس سورت کے اُن دو آیتوں کا مطالعہ کیا جن میں ٹوٹل 16 الفاظ کا استعمال ہوا ہے اور وہ آیات ،آیت نمبر 11 اور آیت نمبر 103 ہے اب ان دونوں آیات کا ٹوٹل 114 آتا ہے جو پورے قران میں ٹوٹل سورتوں کا نمبر بھی ہے ۔ پھر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ نمبر 11 اور نمبر 103 دونوں پرائم نمبرز ہیں

جس میں نمبر 11 پانچواں پرائم نمبر ہے اور نمبر 103 27،واں پرائم نمبر ہے۔

اور حیران کن طور پر 27 پلس 5 کا ٹوٹل ایک بار پھر 32 بنتا ہے جو 16 پلس 16 کا حاصل اور ایک مادہ شہد مکھی کے کروسوموز کے جوڑے کے برابر ہے۔

The Miraculous Number 16 in The Quran and Its Connection With The Bees - Mind Blowing
The Miraculous Number 16 in The Quran and Its Connection With The Bees



قران میں اس زبردست ترتیب کو دیکھ کر آپ ضرور حیران ہونگے لیکن آپ کی اس حیرانی میں مذید اضافہ کرتے ہوئے آپ کو نمبر 16 اور نمبر 884 کے بارے میں بتاتے ہیں کہ قران میں ان دونوں نمبرز کا آپس میں کتنا گہرا تعلق ہے ۔

قران میں سب سے پہلی سورت میں کوئی 16ویں آیت نہیں کیونکہ یہ صرف 7 آیات پر مشتمل ہے ۔ اب قران میں پہلی سورت سے لیکر آخری سورت تک جن بھی سورتوں میں آیت نمبر 16 موجود ہے یہ ٹوٹل 85 آیات بنتے ہیں

اب ان تمام آیات میں موجود الفاظ کی تعداد 884 بنتے ہیں جو سورہ نحل کی پہلی آیت سے لیکر جہاں شہد کی مکھی کا زکر موجود ہے وہاں تک ٹوٹل الفاظ کی تعداد کے برابر ہے۔ جس کاذکر ہم پہلے کرچکے ہیں۔

یہ سب اللہ کی بڑائی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے بارے میں سوچ کر ہی لب خاموش ہوجاتے ہیں اور ذہن یہی سوچتا ہے کہ یہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں ۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ قران میں موجود معجزات لا محدود ہیں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ۔کہ آج سے 1400 سال پہلے نمبر 16 اس زبردست انداز سے قران کی اس سورت میں ایسے ترتیب سے موجود ہوگا ۔جس کے آگے ایک انسانی سوچ  ہار مان لیتی ہے ۔ انسان کی یہ ہار اس بات کا ثبوت ہے کہ قران بے شک اللہ کی کتاب ہے جو تمام جہانوں کا خالق ہے۔

اللہ ہم سب کو قران کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے قابل بنائے آمین۔