میں نے مچھلی کھا کر 20 کلو وزن کم کیا ۔جانیئے عورت نے مچھلی سے کیسے اپنا وزن کم کیا؟ کچھ مفید مشورے

Weight lose with fish motivational story with recopies


جیسے ہی سردیاں شروع ہوتی ہیں تو ہمارے گھروں میں  مچھلی کا استعمال  بھی بڑھ جاتا ہے۔ سب اس کو بڑے  شوق اور مزے

 سے کھاتے ہیں مگر اکثر لوگ   یہ نہیں جانتے کہ صرف مچھلی کھانے سے ہی انسان اپنا  کتنا وزن بآسانی کم کر  سکتا ہے۔ آج ہم

 آپ کو  ایسی معلومات فراہم کریں گے کہ مچھلی کھا کر  اپنا وزن کم کرنے والی  ایک خاتون  فوزیہ اپنے وزن کم کرنے کے سفر کو

 کیسے  بتاتی ہیں؟:

فوزیہ کہتی ہیں کہ: '' میں نے 8 ماہ تک مسلسل  مچھلی کھائی جس سے میرے وزن میں  20 کلو کمی ہوئی۔ صبح ناشتے میں ،

 میں نے  ا بلی ہوئی مچھلی کا استعمال کیا۔ اور دوپہر کے وقت  نمک والی مچھلی استعمال کیا پھر رات کے کھانے میں  ہلکے مصالحے

 کے ساتھ مچھلی استعمال کیا ۔ میں نے مچھلی کو مختلف ریسیپیز  سے بنا کر استعمال کیا ۔

نمک والی فرائی مچھلی:

۰ مچھلی کو دھو کر اس میں ، کالی مرچ پائوڈر، نمک اور سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے   کسی چیز سے ڈھانپ کر رکھ دیں۔  اس

 کے بعد اس کو کسی بھی کوکنگ  آئل میں ڈیپ فرائی کریں اور ٹشو  پر رکھ کر آئل جذب کرلیں ۔

اس مچھلی کو کھانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس سے  شوگر کا مسئلہ کنٹرول میں آ جائے گا اور بڑھے ہوئے انسولین  میں بھی کمی

  واقع ہوجائے گی۔

Weight lose with fish motivational story with recopies

اُبلی ہوئی مچھلی:

۰ مچھلی کو دھو کر ایک جگ پانی ڈال کر اُبالنے کے لئے رکھ دیں اور اس میں ، دھنیا، ہلدی اور لیموں کا رس شامل کردیں۔ یہ

 تقریباً تیس منٹ  میں اُبل  کر تیار ہو جائے گی ۔ اس کے بعد اس کو پلیٹ میں نکال کر دہی کے ساتھ تناول کریں۔

اس طرح ابال کر بنائی  ہوئی مچھلی کھانے سے سکن اچھی ہوتی،  جن عورتوں کو تھائیرائڈ کا مسئلہ  ہوتا ہے وہ بھی کنٹرول ہو

 جائے گا۔ 

Weight lose with fish motivational story with recopies

مچھلی  کے تکہ:

۰ مچھلی کو دھو کر ادرک لہسن پیسٹ اور نمک لگا کر تیس منٹ کے لئے  رکھ دیں۔  اب دہی میں کالی مرچ،  میدہ، گرم

 مصالحہ،  ہلدی، دہی، گھی، دھنیا، زیرہ،  کورن فلاور، بیسن، پسی لال مرچ،  اجوائن، انڈہ   اور لیموں کا رس مکس کر کے پیسٹ بنا

 لیں۔ پھر مچھلی کو اسی امیزے میں  ڈپ کرکے سیخوں پر لگا کر کوئلوں پر سینک لیں  یا بیکنگ ٹرے میںرکھ  کر  اوون میں

 گرل کرلیں۔ اس طریقے سے مچھلی  بنا کر کھانے سے ہاضمہ درست ہوگا اور معدہ کے جتنے بھی  مسائل ہیں وہ بھی  دور ہو

 جاتے ہیں۔

Weight lose with fish motivational story with recopies




اجوائن کے ساتھ مچھلی بنانے کا طریقہ:

۰ مچھلی کو دھو کر کسی برتن  میں ڈا ل لیں اور اس میں  ایک چمچ اجوائن اور ہلکا سا  پانی شامل کرلیں۔  اور اس کو بیس سے

 تیس منٹ  کے لئے ڈھانپ دیں۔  پھر اس میں سفید سرکہ،  کورن فلاور،  ٹماٹر کا پیسٹ ،  اور ہلدی پائوڈر  ڈال کر  اچھی طرح

 مکس کرلیں۔ اس کو مزید بیس سے پچیس  منٹ کے لئے  پکائیں، لیجیئے اجوائن والی  مچھلی کا بہترین سالن بن کر تیار  ہے اس کو

 آپ  ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش  کریں۔

اس کے فائدوں میں یہ ہے کہ

۰ جن لوگوںکا وزن جلدی  بڑھنے لگتا  ہے وہ  اپنے موٹاپے کو کنٹرول کرنے کے لئے مچھلی کو اس طرح استعمال کریں یہ  چربی گھٹانےکیلئے بہت  مفید ہے۔



Weight lose with fish motivational story with recopies

کریمی فش بنانے کا طریقہ:

کریمی فش تیار کرنے  کے لئے سب سے پہلے مچھلی کو دھو کر  اچھی طرح خُشک کرلیں۔ پھر دو چمچ مکھن اورایک کپ کریم کو

 مکس کرکے  اس کو فش کے اوپر اچھی طرح لیپ  کرلیں۔  اس میں ایک کٹی ہوئی شملا مرچ،  دو چمچ سویا سوس، ایک کٹا ہوا

 ٹماٹر، تین چمچ دہی اور ایک پیاز کا پیسٹ مکس کرلیں۔ اب ایک برتن  میں تیل  گرم کرلیں اس میں زیرے کا بھگار لگالیں۔

 پھر مچھلی  کو برتن میں ڈال کر فرائی کریں۔  ہرا دھنیا  پیاز وغیرہ   گارنش  کر کے  پیش کریں۔

اس کا فائدہ یہ ہے کہ

ہڈیوں کی کمزوری میں یہ ریسیپی  آ پ کی  ہڈیاں مضبوط بنائے گی۔

Weight lose with fish motivational story with recopies

اس کے علاوہ وہ کہتی ہیں کہ :

میں نے ان مندرجہ بالا  طریقوں سے مچھلی کھا کر  ہی اپنا وزن  کم کیا ہے ۔اور ساتھ ہی ہلکی پھلکی واک بھی کرتی تھی ۔

 ان سب چیزوں سے  میرا وزن  اچھا خاصا کم ہو گیا ہے۔