امید ہے کورونا وائرس دو برسوں میں ختم ہو جائے گا: ڈبلیو ایچ او
تازہ خبروں کے مطابق امید ہے کورونا وائرس دو سالوں میں ختم ہو جائے گا: ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایدھینوم نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس دو برسوں کے اندر ختم ہو جائے گا،
برطانوی خبر رساں ایجنسی رویٹرز کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم نے ہسپانوی فلو کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسے ختم ہونے میں بھی دو سال لگے تھے ،
انہوں نے مزید یہ کہا تھا کہ ’ اس وقت جدید ترٹیکنالوجی اور رابطوں کے تیز ترین ذرائع کی وجہ سے وائرس کے پھیلنے کے مواقع بھی زیادہ ہیں،اور یہ بہت زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے،
’تاہم دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے پاس وائرس کو روکنے کے لیے علم اور ٹیکنالوجی بھی موجود ہیں جن سے استفادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،
دنیا بھر میں ۲ کروڑ بیس لاکھ اسی ہزار سے زیادہ د لوگوں پر کورونا وبا کا اثر ہو چکا ہے اور لوگ یس سے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ۷لاکھ چورانوے ہزار دو سو چورہتر (۷۹۴۲۷۴)ہوچکی ہے،
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد پچپن لاکھ چھہتر ہزار دو سو چھ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 290 (۱۷۴۲۰۹)ہوچکی ہے،
جمعرات کو یورپین یونین نے کہا تھا کہ اس نے جرمن فارماسوٹیکل کمپنی جس کا نام ’کیورویک‘ ہے کے ساتھ ممکنہ کورونا ویکسین کی پچیس کروڑ خواراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کر لیاہے،
جبکہ دوسری جانب روس اگلے ہفتے چالیس ہزار افراد پر کورونا ویکسین کے ٹرائلز بھی شروع کرنے جا رہا ہے جس کی نگرانی کی زمہ داری ایک غیرملکی ریسرچ تنظیم نے لی ہے،
برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ۲ نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد پینتیس لاکھ ایک ہزار نو سو پچتر ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ بارہ ہزار سے زیادہ ہے،
انڈیا ،امریکہ اور برازیل کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد انتیس لاکھ پانچ ہزار 825تک پہنچ چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 54 ہزار 849 تک ہے
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ روس میں تیار کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا جائزہ بھی لینا چاہتا ہے،
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اور بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ’ڈبلیو ایچ او روس کے سائنس دانوں اور حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور ٹرائلز کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،
1 Comments
Good
ReplyDeletePost a Comment